بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

چین میں ساحل سمندر اچانک سرخ ہوگیا دیکھنے والے سب حیران رہ گئے!!

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کا سُرخ ساحل سب کی توجہ سمیٹنے لگا، دلکش مناظر دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد رخ کرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق چین میں ساحل سرخ ہوگیا، سرخ رنگ نے ساحل کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیئے ہیں، ایسا ساحل جہاں شمال مشرقی چین کے شہر پنجن میں واقع یہ ساحل سرخ پودوں کی وجہ انتہائی دلکش منظر پیش کرتا ہے۔ریڈ بیچ کے نام سے مشہور یہ ساحل اپریل میں سرخ چادر تان لیتا ہے اور یہ سرخی اکتوبر کے اختتام تک برقرار رہتی ہے اور آہستہ آہستہ جامنی رنگ میں

تبدیل ہوجاتا ہے۔یہ علاقہ 260 سے زیادہ پرندوں اور 399 قسم کے جنگلی جانوروں کا گھر بن گیا ہے، جہاں آپ معدومی کا شکار کونج اور سیاہ چونچ والے بگلے تلاش کرسکتے ہیں۔پنجن ریڈ بیچ نیشنل منظر کوریڈور میں دس مقامات میں شامل ہیں، دنیا بھر سےلاکھوں سیاح ہرسال اس قدرتی خوبصورتی کودیکھنےکیلئے آتے ہیں۔ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنے کے لئے علاقے میں 1988 میں ریاستی سطح پر تحفظ کی اجازت دی گئی تھی، اگرچہ ریڈ بیچ کا زیادہ حصہ عوام کیلئے بند کر دیا گیا ہے لیکن سیاحوں کے لئے ایک چھوٹا سا حصہ کھلا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…