رائے ونڈ (این این آئی )عالمی تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، پہلا مرحلہ 3نومبر کو شروع ہوگا ،اختتامی دعا 6نومبر کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع امسال بھی دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،پہلے مرحلہ میں پنجاب ،گلگت بلتستان کے چند اضلاع سمیت خیبر پختونخواہ کے اضلاع شامل ہونگے جبکہ اجتماع کا دوسرا مرحلہ 10نومبر کو شروع ہوگا اختتامی دعا 13نومبر کو ہوگی
جس میں بلوچستان اور سندھ سمیت پنجاب کے چند اضلاع شامل ہونگے ۔حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آئندہ ہفتے متوقع ہے ،امسال اجتماع کیلئے ریلوے 5اسپیشل ٹرینیں چلائے گاجبکہ حلقہ بیرون میں 86ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے ۔اجتماع کی سکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر کی تبلیغی اکابرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اجتماع کے ایام میں عالمی تبلیغی مرکز دس روز کیلئے بند رہے گا جبکہ ریلوئے اسٹیشن پر مہمانوں کی رہنمائی کیلئے استقبالیہ کیمپ لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔