پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ختم نبوت کی شق کو نکالنے کا ذمہ دار کون؟حکومت اور فوج میں کیا چل رہاہے؟بات کہاں تک جائے گی؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کے اہم سوال،جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ بڑی مدت سے سول ملٹری ڈیوائیڈ یہ تین لفظ سن رہے ہیں‘ مجھے ہمیشہ اس اصطلاح سے اختلاف رہا ہے‘اس ملک کے 20 کروڑ لوگ سویلین ہیں‘ان سویلین کا اپنی فوج اور فوج کا اپنے ان سویلین کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں‘ یہ دونوں ہر بحران میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں‘سویلین فوج کو سپورٹ کرتے ہیں اور فوج ہر کرائسس میں سویلین کی مدد کرتی ہے‘ اگر کوئی ڈیوائیڈ یا اختلاف ہو سکتا ہے تو وہ حکومت اور فوج کے درمیان ہو سکتا ہے

چنانچہ میری درخواست ہے آپ سول ملٹری ڈیوائیڈ کی بجائے گورنمنٹ ملٹری ڈیوائیڈ کی بات کریں یوں یہ ڈیوائیڈ‘ یہ مسئلہ چھوٹا ہو جائے گا‘ یہ پورے ملک کا ایشو نہیں رہے گا‘ اب سوال یہ ہے کیا حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف موجود ہے‘ میں اس کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ دونوں فریق اختلاف یا ڈیوائیڈ کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں تاہم یہ حقیقت ہے دونوں کے درمیان ٹینشن ضرور موجود ہے اور دونوں کی باڈی لینگویج اس ٹیشن کا ثبوت ہے‘ یہ ٹینشن کہاں تک جائے گی ہم اسے سردست سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں اور آج کے ایک عجیب واقعے کی طرف آتے ہیں‘ آج نہ صرف گورنمنٹ گورنمنٹ کے ساتھ ناراض ہو گئی بلکہ وفاقی وزراء ریاض حسین پیرزادہ اور سکندر حیات بوسن سمیت 10 سے بارہ حکومتی ارکان جن میں شازیہ مبشر‘ بلال ورک‘ اطہر حسین گیلانی ‘ عبدالرحمن کانجو اور خسرو بختیار شامل ہیں اسمبلی سے واک آؤٹ بھی کر گئے ۔ آج سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے بھی دکھی دل سے فرمایا یہ ایک نئی ٹینشن‘ ایک نئی ڈیوائیڈ سامنے آ رہی ہے یوں محسوس ہوتا ہے حکومت کی گرفت ڈھیلی پڑ رہی ہے‘ یہ گرفت کہاں تک ڈھیلی ہو گی‘ ہم آج کے پروگرام میں یہ بھی ڈسکس کریں گے اور آج ایوان نے ایک بار پھر ختم نبوت کے حلف نامے کو نئی الیکٹورل ریفارمز کا حصہ بنا دیا‘ اپوزیشن اس شق کو نکالنے کے ذمہ دار کو سزا دینا چاہتی ہے‘

وہ ذمہ دار کون ہے اوراس کا نام ابھی تک سامنے کیوں نہیں آیا اور آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے خاموشی توڑ دی ۔اس پریس کانفرنس نے چند مزید سوال پیدا کر دیئے ہیں‘ ہم وہ سوال بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…