جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

آفس پہنچ کر چائے پینے والوں کیلئے تشویشناک تحقیق آپ کون کون سی خطرناک بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں؟ماہرین کا خوفناک انتباہ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ دفتر پہنچ کر پہلا کام کیا کرتے ہیں ؟ یہ وہ سوال ہے جو اکثر افراد کے ذہن میں آتا ہے ۔اکثر افراد کو  یا تو چائے یا کافی کی طلب ستانے لگتی ہے اور وہ ان گرم مشروبات کو لیکر کرکے اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں۔ لیکن اب ایک خوفناک تحقیق سامنے آئی ہے  کیونکہ یہ کوئی زیادہ اچھی عادت نہیں۔امریکہ کی ایریزونا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دفاتر میں موجود جو کپ یا مگ چائے اور کافی

پینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ان میں سے لگ بھگ 90 فیصد بیمار کردینے والے جراثیموں سے بھرے ہوتے ہیں اور بیس فیصد میں تو انسانی فضلہ بھی ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کپ یا مگ کو دھونے کے لیے استعمال ہونے والا اسفنج دفاتر میں بہت کم تبدیل ہوتا ہے اور اس میں موجود جراثیم اور انسانی فضلے کے اجزاءبرتنوں میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ ان کپوں میں ای کولی نامی خطرناک جراثیم ہوسکتا ہے جو کہ ہیضے، قے، معدے میں درد اور بخار کا باعث بن سکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ دفاتر میں کچن کی ناقص صفائی اور مشروبات کی تیاری کا عمل مختلف امراض کو پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔ بدترین حالات میں گردے فیل ہونے کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے تاہم اس کا سامنا بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔تحقیقی ٹیم نے دفتری کپوں میں پانچ سو سے زائد جراثیم دریافت کیے جو کہ انسانی جلد، ناک، منہ اور انتڑیوں سے وہاں منتقل ہوئے۔تحقیق میں مشورہ دیا گیا ہے کہ لوگ دفاتر میں اپنا کپ خود لے کر آئیں اور واپس بھی لے جائیں اور اسے اچھی طرح دھوئیں یا دفاتر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…