اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ اب کیا کرنے والا ہے؟ ایران نے پیش گوئی کر دی

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے خدشہ ظاہر کیاہے امریکہ ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا، تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا جس معاہدے کے تحت ایران کی ایٹمی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ یورپ اس معاہدے کو زندہ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر اس معاہدے کے اتنے مخالف ہیں کہ اقوام متحدہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے اسے شرمندگی قرار دیاہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے صدر اگلے ماہ اس بات کی تصدیق کریں گے کہ ایران اس ایٹمی معاہدے کی پاسداری کر بھی رہاہے یا نہیں، امریکی صدر نے اگر فیصلہ انکار میں دیا تو پھر ایران پر دوبارہ پابندیاں لگا دی جائیں گی۔ اس معاہدے کے فرانس، جرمنی، برطانیہ، روس اور چین بھی حامی ہیں، ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے دو برطانوی اخباروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر معاہدہ ختم کر دیا جاتا ہے تو ایران یورینیم کی افزودگی، سینیٹری فیوجز کی تعداد اور پلوٹونیم کی تیاری پر عائد پابندیوں کی بھی پاسداری نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی توانائی کو صرف پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے کاخواہاں ہے۔ جواد ظریف نے فنانشل ٹائمز اور گارڈین کو اپنا اندازہ بتاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اس کی تصدیق نہیں کریں گے اور وہ کانگریس کو فیصلہ کرنے دیں گے۔ جواد ظریف نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ناقابلِ پیشن گوئی ہونے کو بطور پالیسی اپنا رکھا ہے، اور اب وہ ناقابلِ اعتبار بھی بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یورپ، جاپان، روس اور چین امریکہ کا ساتھ دیتے ہیں تو میرے خیال میں پھر یہ معاہدہ ختم ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…