جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

فیس بک کے بانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

سان فرانسسکو(این این آئی) دنیا کی مقبول ترین سوشل نیٹ ورکنگ سروس اور ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے امریکی صدر کو اعتراضات کے جواب میں کھری کھری سنادیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک پر ان کے خلاف مسلسل مہم چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔ ٹرمپ نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فیس بک ہمیشہ سے ان کے خلاف رہی ہے اور سوشل نیٹ ورکنگ کی یہ ویب سائٹ ان کے خلاف جعلی خبروں پر

مبنی مواد کو پھیلاتی رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ا لزامات پرفیس بک کے بانی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر کو کرارا جواب دیا۔ مارک زکربرگ نے ٹرمپ مخالف مہم کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک ایک ایسا سوشل پلیٹ فارم ہے جس پر سب کو اظہار رائے کے یکساں حقوق حاصل ہیں۔ اس سماجی فورم پر ہرایک کو اپنے خیالات، اائیڈیاز اور ا?واز اٹھانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ امریکی صدر کا یہ الزام کہ فیس بک ان کے خلاف ہے، سراسر بے بنیاد اور غلط ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی فیس بک پرامریکی انتخابات میں ان کے خلاف مہم چلانے کا الزام لگا چکے ہیں جس کی مارک زکربرگ نے سختی سے تردید کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…