منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ محمود قریشی فارغ۔۔ کپتان نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کی دوڑ سے باہر، عمران خان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں عہدہ سنبھالیں گے، جہانگیر ترین کے زیر قیادت تشویش میں مبتلا

دھڑے کو یقین دہانی کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر پارٹی واضح طور پر دھڑے بندی کا شکار ہو کر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی جس میں جہانگیر ترین کی زیر قیادت ممبران قومی اسمبلی کی ایک بڑی تعداد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے بعد شاہ محمود قریشی کی بطور اپوزیشن لیڈر عہدہ سنبھالنے کی بھرپور مخالفت کر دی تھی ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمرا ن خان کو اپوزیشن لیڈر بنا یا جائےگا اور اس حوالے سے اقدامات کئیے جا ئیں ۔لیکن بعد میں شاہ محمود قریشی کا نام بطور اپوزیشن لیڈر سنائی دیا جانے لگا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے اپنے تحفظات کا اعلان کر دیا تھا اور جہانگیر ترین کی زیر قیادت ایک بڑا دھڑا سامنے آگیا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔ پارٹی میں پھوٹ پڑنے اور دھڑنے بندی پر عمران خان تشویش میں مبتلا تھے اور اب آخرکار جہانگیر ترین کی زیر قیادت ممبران قومی اسمبلی کے دھڑے کو ان کے تحفظات دور کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں شاہ محمود قریشی نہیں بلکہ عمران خان ہی اپوزیشن لیـڈر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…