اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

تھائی لینڈ سے زہر آلود سبزی برآمد، کینسر و دیگر مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) محکمہ کسٹم اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے تھائی لینڈ سے درآمد شدہ مضرِ صحت ادرک مارکیٹوں میں پہنچ گئی ، کینسرودیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں سال کثرت سے بارشوں کے باعث ادرک کی پیداوار کم ہوئی جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں میں رہنے والے نام نہاد تاجروں، درآمد کنندگان نے تھائی لینڈ سے ادرک کی کھیپ منگوائی

ہے۔ جس میں کیمیکل CH20 کا استعمال کی گیا ہے جس سے کینسر و دیگر مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹم اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نے کسٹم کلئیرنس سے قبل درآمد کی گئی ادرک کا لیبارٹری ٹیسٹ نہیں کروایا اور ادرک کی کسٹم کنسائمنٹ کو کلئیر کردیا جس سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اسی سلسلے میں مختلف سبزی منڈیوں کی تاجر برادری اور شہریوں نے مضرِ صحت ادرک کی مارکیٹوں میں رسائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، محکمہ صحت، فوڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تھائی لینڈ سے درآمد کی گئی ادرک کا لیبارٹری ٹیسٹ کرواکر اسے ضبط کیا جائے ۔ مضرِ صحت ادرک کے استعمال سے کینسر و دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سبزی و فروٹ کی کسٹم کلئیرنس سے قبل لیبارٹری ٹیسٹ کروایا جائے اور مضرِ صحت اشیاء کی مارکیٹوں میں رسائی کو روکا جائے ۔واضع رہے کہ ملک بھر میں رواں سال کثرت سے بارشوں کے باعث ادرک کی پیداوار کم ہوئی جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں میں رہنے والے نام نہاد تاجروں، درآمد کنندگان نے تھائی لینڈ سے ادرک کی کھیپ منگوائی

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…