جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

اعتزاز احسن کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ،آصف علی زرداری پر ہی سنگین الزام عائد کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ این اے 120 میں پیپلزپارٹی کی شکست کے ذمہ دار آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی اور سندھ حکومت ہے ،پی پی کے لئے 1414 ووٹ لینا انتہائی شرمناک ہے ، پانامہ لیکس کی طرح سانحہ ماڈل ٹان پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ بھی حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گی،

(ن) لیگ کی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ سیاست اور حکومت میں تجربہ کاری کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج جن حالات سے دوچار ہیں وہ سب کے سامنے ہے ۔ ملک کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن وزرا کہیں اور مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی طرف سے اداروں میں ٹکرا کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے جو کسی طرح بھی ملک کے لئے سود مند نہیں ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نیب کیسز میں عدالتوں کے سامنے پیش ہوئی اور سر خرو ہوئی جبکہ دوسروں کو عدالتوں کے احترام کا درس دینے والے موجودہ حکمران آج راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ قوم نواز شریف سے سوال کرتی ہے اب اس سے زیادہ ملک کے حالات کیا خراب ہوں گے؟ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے مایوسی کی فضا پیدا کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پانامہ لیکس نے حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑا اسی طرح سانحہ ماڈل ٹان پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ بھی ان کے گلے کا طوق بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…