ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی گرفتاری نقصان دہ نہیں 2018کا الیکشن ن لیگ کلین سویپ کر جائے گی کیونکہ۔۔ زرداری اور حامد میر کے درمیان کیا بات ہوئی؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ لندن میں نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان ، اسحاق ڈار، شہباز شریف سمیت اہم وزرا کو اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں اور بھی کئی لوگ شامل ہونگے مگر نواز شریف نے اس اجلاس میں اگر کسی کو نہیں بلایا تو وہ چوہدری نثار علی

خان ہیں۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ لندن اجلاس میں دو اہم فیصلے کئے جائیں گے جن میں یہ فیصلہکیا جائے گا کہ نواز شریف نے وطن واپس آنا ہے یا نہیں اور دوسرا اہم فیصلہ آئندہ آنیوالے دنوں میں ملکی سیاست میں ن لیگ کا لائحہ عمل کیا ہو گا۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان سمیت اہم وفاقی وزراء یہ راگ الاپتے نظر آتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک پیج پر ہیں جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بالکل ہی مختلف بات کرتے نـظر آتے ہیں۔ لیگی ورکرز اس وقت کنفیوژن کا شکار ہیں اور قیادت کو چاہئے کہ وہ اس حوالے سے ورکرز کو کنفیوژن سے نکالے۔ حامد میر نے بتایا کہ گزشتہ رات ان کی آصف زرداری سے ملاقات کے دوران بحث ہوئی جس میں وہ میرے موقف کو ماننے کیلئے تیار نہیں تھے لیکن میں نے انہیں بھی یہی بات کہی کہ اگر نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا اور وہ واپس آگئے اور ان کو گرفتار کر لیا گیا تو وہ پاکستان کے سب سے پاپولر لیڈر بن جائین گے اور وہ بے شک الیکشن لڑیں یا نہ لڑیں ان کی پارٹی الیکشن سویپ بھی کر سکتی ہے مگر ضروری ہے کہ الیکشن صاف و شفاف ہوں۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف مقبول اس وجہ سے ہو جائیں گے کہ جب انہیں گرفتار کیا جائے گا تو لوگ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ پرویز مشرف گرفتار نہیں سکتا جبکہ اس کے وارنٹ گرفتاری بھی

موجود ہیں لیکن نواز شریف گرفتار ہو سکتا ہے، اور یہ ایک ایسا سوال پیدا ہو جائے گا جو پاکستان میں صرف سیاست کو ہی نہیں ہلائے گا بلکہ سسٹم کو بھی ہلا کر رکھ دے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…