اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

ماہرین نے 3500 سو سال پرانا مقبرہ کھولا تو ایسا انکشاف کہ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، اندر کون دفن تھا؟

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے قدیم اہرام فرعونوں کی حنوط شدہ لاشوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں لیکن حال ہی میں کھولا گیا ایک مقبرہ الگ ہی قسم کے حیرتناک رازوں سے بھرپور ہے۔ اسوان شہر سے 500 میل کی دوری پر واقع مقبرہ 3500 سال قدیم ہے۔

اسے حال ہی میں پہلی بار کھولا گیا تو اندر انسانی ڈھانچوں کے ساتھ ایک چیز بھی دریافت ہو گی کہ جس کی توقع کئی دہائیوں سے یہاں تحقیق میں مصروف ماہرین آثار قدیمہ کو بھی نہیں تھی۔اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت آثار قدیمہ کے سربراہ محمود افیفی نے بتایا کہ اس مقبرے کا تعلق 1479قبل از مسیح میں مصر پر حکمرانی کرنے والے فراعین تھٹموس سوئم اور آمن ہوتب دوئم سے ہے۔اس کی منفرد ترین بات انسانی ڈھانچوں کے ساتھ ملنے والے جانوروں اور رینگنے والے جانوروں کے ڈھانچے ہیں، جو مصر کے قدیم مقبروں سے پہلی بار دریافت ہوئے ہیں۔ یہ ایک نیا انکشاف ہے کہ یہاں صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ جانوروں کو بھی دفن کیا گیا۔جبل السلسلہ کے علاقے میں واقع ان مقبروں میں کھدائی کا کام چارسال قبل شروع کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر مقبروں سے متعدد انسانی ڈھانچے اور ہڈیاں ملی تھیں لیکن گزشتہ سال شروع کی جانے والی نئی کھدائی سے انکشاف ہوا کہ یہاں جانوروں کو بھی فرعونوں کے ساتھ دفن کیا گیا تھا۔ انسانی ڈھانچوں کے ساتھ سانپ اور بچھو جیسے جانوروں کے ڈھانچے ملے ہیں، جبکہ قدیم مذاہب کی مقدس اشیاءاور علامت بھی ان مقبروں میں دفن ملی ہیں۔ علاقے میں کھدائی کا کام جاری ہے اور ماہرین مزید حیرت انگیز انکشافات کی توقع کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…