جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

میانمار میں خطرناک صورتحال سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے،اقوام متحدہ

datetime 9  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ میانمار میں دو ہفتے قبل شروع ہونے والے تشدد کے بعد سے اب تک 2,70,000 روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کی ایک خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 1,64,000 تھی۔خاتون ترجمان کا ان اعداد و شمار کو ‘بہت خطرناک’ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میانمار میں صورتِ حال سے نمٹنے

کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت تھی۔پناہ گزینوں کے ادارے برائے مہاجرین کی خاتون ترجمان ویویان ٹین کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار میں تازہ ترین اضافہ ‘گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر تازہ ترین اضافے کا عکاس نہیں کرتا لیکن ہم نے مختلف علاقوں میں مزید لوگوں کی شناخت کی ہے جن سے ہم اس سے پہلے واقف نہیں تھے۔ان کا مزید کہناتھاکہ پناہ گزینوں کے موجودہ کیمپ بھر چکے ہیں اور سرحد پار کر کے آنے والے افراد ‘سڑکوں یا جو بھی خالی جگہ تلاش کر سکتے ہیں پر شیلٹرز قائم کر رہے تھے۔پناہ گزینوں کے ادارے برائے مہاجرین کی خاتون ترجمان کے مطابق میانمار سے آنے والے افراد تھکے ہوئے، بھوکے اور پناہ کے لیے بے چین تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…