اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس اعجاز الاحسن کو نیب ریفرنسز کا سپروائزر بنایا ہوا ہے، اب دیکھنا ہے کہ وہ کیسے اپنا یہ فرض ادا کر تے ہیں۔چیئرمین نیب کا جہاں تک تعلق ہے تو ان سے متعلق بھی سپریم کورٹ نے سوالات اٹھائے ہیں، اگر قمر زمان چوہدری یہ سمجھتے ہیں کہ
وہ نواز شریف کو بچا لیں گے اور خود بھی بچ جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔ حامد میر نے کہا کہ اگر وہ نواز شریف کو بچانے میں کامیاب ہو بھی گئے تو وہ خود نہیں بچ سکیں گے، ان کی کچھ لوگ انکوائری کر رہے ہیں، جیسے ہی قمر زمان چوہدری ملازمت سے ریٹائرڈ ہوں گے تو عین ممکن ہے کہ نیب انہی کیخلاف انکوائری شروع کر دے اور پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا کیس بن کر سامنے آ ئے۔