جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کشیدہ حالات میں امریکہ کا پاکستان کو تحفہ

datetime 30  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکہ کی جانب سے سندھ کے محکمہ جیل کو 2لاکھ ڈالر کے حفاظتی سامان کا عطیہ دیا گیا۔امریکہ محکمہ خارجہ کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ بیورو کی جانب سے فراہم کئے جانے والے جدید ترین مگر ہلکے پھلکے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس سندھ بھر میں جیل سیکورٹی پر مامور 250اہلکاروں کو اپنی حفاظت میں مدد دیں گی۔

جیلوں کے اہلکار خصوصا وہ جو احاطے میں داخلی درازوں پر یا جیل کی عمارات کے باہر تعینات ہوتے ہیں دہشت گردوں کا آسان ہدف ہوسکتے ہیں۔حفاظتی سامان عطیہ کئے جانے کے موقع پر آئی این ایل کے جیل سیکورٹی کے مشیر ولیم زلمان کا کہنا تھا کہ جیل کی سیکورٹی پر مامور عملے کی خدمات اتنی نمایاں نہیں ہوتیں مگر یہ فوجداری عدالتی نظام کا اہم ترین حصہ ہیں جو کراچی اور پاکستان کے لئے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی مدد ہمارے لئے قابل فخر ہے۔
امریکہ محکمہ خارجہ کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ بیورو کی جانب سے فراہم کئے جانے والے جدید ترین مگر ہلکے پھلکے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس سندھ بھر میں جیل سیکورٹی پر مامور 250اہلکاروں کو اپنی حفاظت میں مدد دیں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاانفوسمنٹ بیورو نے سندھ پولیس کے ساتھ شراکت داری 2010میں شروع کی تھی۔آئی این ایل 90سے زائد ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم اور کرپش کے خاتمے ، منشیات سے متعلقہ جرائم ختم کرنے اور پولیس کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔یہ ادارہ قانون کے نفاذ اور شفاف عدالتی نظام کے لئے بھی کوششیں کرتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…