ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 120 میں ہمارا داخلہ بند کردیاگیاہے جبکہ حکمران جماعت کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں سرکاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے جبکہ ارکان اسمبلی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں مصروف ہیں، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے نے کہا جوشخص کرپٹ مافیا کو دبانا چاہتا ہے وہ الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لے ایک طرف سرکار کی دولت دوسری طرف
نظریہ کی طاقت مد مقابل ہے اور تحریک انصاف 14 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرے گی ، حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف ملک کے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔اگر نواز شریف اپنی پالیسی پر قائم رہے تو ن لیگ تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، تحریک انصاف نے کہاتھاباہر جانے سے پہلے وزیرخارجہ پارلیمنٹ کواعتماد میں لیں، انہوں نے کہا کہ یہ قومی نوعیت کا معاملہ ہے، ہم پاکستان کانکتہ نظر پیش کریں گے، ہمیں ایک ہوکر ٹرمپ اورمودی کو جواب دیناہے۔