اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گنج پن جہاں مردوں کیلئے ایک بھیانک خواب بن گیا ہے وہیں خواتین بھی تیزی سے گرتے بالوں کی وجہ سے پریشان نظر آتی ہیں۔ دنیا بھر کے تقریباََ نصف مرد گنج پن کے مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں مگر اب ماہرین نے ایک ایسے پھل کا پتہ چلالیا ہے جس سے نہ صرف مردوں بلکہ خواتین کے تیزی سے گرتے بالوں کا مسئلہ حل ہوتا نـظر آرہا ہے۔ کوئی میری یونیورسٹی برطانیہ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میں گردش کرتے فری ریڈیکلز
اور تکسیدی تناؤ (آکسیڈیٹیو اسٹریس) بالوں کے گرنے کی رفتار کو بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور بلیو بیریز کھانا بالوں کے گرنے کے مسئلے میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ بالوں کا گرنا خاص طور پر مردوں میں عمر بڑھنے کا قدرتی نتیجہ ہوتا ہے اور یہ صحت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ماہرین کے مطابق بالوں کا گرنا جنیاتی، طرز زندگی کے عناصر اور جلدی امراض کی وجہ سے ہوتا ہے۔