جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بغیر ورزش وزن تیزی سے کم کرنے کا جادوئی نسخہ

datetime 13  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا ورزش کے بغیر جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں ؟ تو کچھ کرنے کی بجائے اپنے کھانے کی پلیٹ پر دھیان دیں اور اس میں مرچ مصالحہ بڑھا دیں۔ یہ دعویٰ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ مصالحے دار غذائیں زیادہ کیلوریز جلا کر چربی کو تیزی سے گھلاتی ہیں۔

اس تحقیق کے دورران چالیس مرد اور خواتین کو مرچوں میں پائے جانے والے جز capsaicinoids کے دو ملی گرام کا ایک کیپسول روزانہ کھلایا گیا۔ جب لوگ اس کیپسول کو کھالیتے تو تحقیقی ٹیم تین گھنٹوں تک تین بار ان کے میٹابولک ریٹ کا جائزہ لیتے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے یہ کیپسول کھائے تھے، دن بھر میں انہوں نے دیگر افراد کے مقابلے میں 116 کیلوریز زیادہ جلائیں۔محققین کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ مرچوں کے اندر پائے جانے والی حرارت ہے۔آسان الفاظ میں مرچ مصالحے دار کھانے کو ہضم کرتے ہوئے جسم حرارت پیدا کرتا ہے جس سے زیادہ کیلوریز جلتی ہیں اور چربی گھلنے میں مدد ملتی ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں کہ طبی سائنس نے اس قسم کا دعویٰ کیا ہو۔اس سے قبل Purdue یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ مرچ مصالحے کا استعمال جسمانیدرجہ حرارت کو بڑھاتا ہے جس سے کیلوریز جلنے کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مصالحے دار غذائیں بلڈ شوگر میں کمی، دوران خون بڑھانے اور چنبل کے خلاف بھی موثر ثابت ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…