ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ایران تخریب کار اور اجرتی قاتلوں کے ذریعے مداخلت کر رہا ہے عرب ممالک کے بعد ہمسایہ ملک نےبھی سنگین الزام عائد کر دیا

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوشنبے (آئی این پی )وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی رجیم تاجکستان میں بدامنی کو ہوا دینے کے لیے تخریب کار اور اجرتی قاتل بھیج رہا ہے۔تاجکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کی گئی ایک رپورٹ میں الزام عاید کیا گیا ہے کہ سنہ 1990 کے عشرے میں تاجکستان میں جاری رہنے والی خانہ جنگی میں ملک کی کئی نمائندہ شخصیات کی

قاتلانہ حملوں میں ہلاکت میں ایران کا ہاتھ تھا۔تاجک سرکاری ٹی وی پر دکھائی گئی دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ تاجکستان میں گرفتاری کیے گئے تین افراد نے اعتراف کیا کہ انہیں ایران میں عسکری تربیت دینے کے ساتھ حکومت کے خلاف اسلحہ اٹھانے کی ترغیب دی تھی۔تینوں گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سنہ 1992 سے 1997 تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے دوران ایران کی معاونت سے کئی سرکردہ سیاسی اور قومی شخصیات کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ملزمان کا دعوی ہے کہ انہوں نے تاجکستان میں موجود روسی فوجی اڈے پر حملوں میں بھی حصہ لیا تھا۔ سرکاری ٹی وی پر دکھائی گئی دستاویزی فلم میں تینوں ملزمان کو ہتھکڑیوں میں دکھایا گیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایران میں عسکری تربیت لینے کے بعد ایرانی رجیم کی مالی اور اسلحہ مدد سے تاجکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے ہیں۔خیال رہے کہ ایران اور تاجکستان میں سنہ 2015 میں اس وقت تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جب ایران نے تاجکستان کی کالعدم مذہبی جماعت اسلامی تحریک کے سربراہ محی الدین کبیری کو دورہ تہران کی دعوت دی تھی۔دو شنبہ کی طرف سے ملک میں انارکی پھیلانے اور بدمنی کو ہوا دینے کے الزامات پر ایران کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق تاجکستان

میں پانچ سال تک جاری رہنے والی خانہ جنگی میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ خانہ جنگی میں سیکڑوں سرکردہ شخصیات کو قاتلانہ حملوں میں قتل کردیا گیا تھا۔ تاجکستان کی طرف سے خانہ جنگی میں ایران پر مدد کرنے کے الزام پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔تاجکستان ایران کا واحد پڑوسی ملک نہیں جو تہران پر امن وامان کو تباہ کرنے لیے مداخلت کا الزام عاید کرتا ہے۔

اس سے قبل افغانستان اور پاکستان کے ساتھ یمن، بحرین، کویت اور کئی دوسرے ملک ایران پر مداخلت اور ان ملکوں میں بغاوت کی سازشیں کرنے کا الزام عاید کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…