اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قرشی نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم منتخب ہونے کی صورت میں 45دن کیلئے نہیں بلکہ پورے 10ماہ کیلئے منتخب ہوں گے کیوں کہ شہباز شریف کے لئے پنجاب کی وزارت اعلیٰ چھوڑنا بیس چھوڑنے کے مترادف ہے شاہ محمود قرشی نے منگل کو اپوزیشن رہنما کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اگر وزراعظم منتخب ہوتے ہیں
تو ان کی وزارت عظمیٰ کی مدت 45دن نہیں بلکہ پورے 10ماہ ہوگی کیونکہ 45دن بعد اگر شہباز شریف وزیر اعظم بننے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کو اس کیلئے پنجاب کی وزارت اعلیٰ چھوڑنا ہوگی جو میرے خیال میں ان کیلئے ناممکن ہے کیونکہ پنجاب ان کیلئے بیس ہے اور وہ کسی صورت اپنا سیاسی بیس خالی نہیں چھوڑیں گے لہذا میں سمجھتا ہوں کہ شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمٰی کی مدت 10ماہ ہوگی ۔