صوابی( این این آئی) تھانہ صوابی پولیس نے ایک موٹر کار سے پچاس ہزارروپے کے جعلی نوٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔صوابی (پی آر او) تھانہ صوابی پولیس نے جعلی نوٹ پھیلانے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پچاس ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کرلیاڈی ایس پی صوابی اظہارشاہ خان کی قیادت میں تھانہ صوابی پولیس نے علاقہ شاہ منصور سے تعلق رکھنے والے ملزم حسن وارث ویٹز موٹرکار
نمبری WJ۔615 میں پچاس ہزار جعلی نوٹ سادہ سیاہ لوگوں میں پھیلانے کے عرض سے رکھ کردوران تلاشی ایس ایچ او منصف خان اور افتخار شاہ خان نے صوابی بازار میں ملزم حسن وارث کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا واضع رہے کہ صوابی اور دیگر دیہات بھر میں جعلی نوٹوں کے پھیلانے کی شکایات آرہی تھیں جس پر پولیس نے معاملے کی انکوائری شروع کررکھی تھی ۔