اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میری پریس کانفرنس ایک وبال جان بن گئی ہے اور اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک گلہ بھی کیا ہے کہ ہم آپ کے پاس آئے بیٹھے ہیں اور آپ نے پریس کانفرنس انائونس کی ہوئی ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے آج سے کچھ دن پہلے پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا کیونکہ میں نے کابینہ میں کچھ باتیں کی تھیں اور ان کی وضاحت کرنی تھی۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے کابینہ کی میٹنگ میں کہا تھا کہ میں چھوٹا محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے اس طرح کی باتیں کرنی پڑ رہی ہیں الیکن ایک وقت آتا ہے کہ ایسی باتیں کرنی پڑتی ہیں۔ میں نے کچھ باتیں کیں جن میں سے کچھ غلط رپورٹ ہوئیں۔ پریس کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ میں غلط باتوں کی تردید کر سکوں اور درست باتوں کی تصدیق کر سکوں۔ آج کی پریس کانفرنس کی میں نے کسی کو اطلاع نہیں دی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میں ناراض ہوں جبکہ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں ناراض نہیں ہوں، میں نے اپنی ساری زندگی نواز شریف اور ن لیگ کیلئے دائو پر لگائی ہے اور اس لئے میں ان سے کیوں ناراض ہونے لگا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میں 33 سالوں سے ہر میٹنگ میں موجود ہوتا ہوں۔ ابھی ڈیڑھ ماہ ہوا ہے کہ مجھے کسی سینئر اہم ترین میٹنگ کیلئے نہیں بلایا گیا۔صرف تین اجلاسوں میں مجھے بلایا گیا بقیہ کسی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔ میں بن بلائے کہیں نہیں جاتا۔ میں نے اس حوالے سے کابینہ میں اظہار خیال کیا تھا۔ میں نے کوئی ٹرین مس نہیں کی اور نہ ہی میں کسی آوارہ ٹرین کا مسافر ہوں۔ میں ایسی ٹرین کا سوار ہوں جو رکے یا چلے میں اسی کے ساتھ ہوں۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید سن لیں کہ انہیں یہ ٹرینیں مبارک ہوں اور مجھے ان معاملات میں نہ گھسیٹیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اور تو کوئی چیزیں نہیں ہوتی تھیں لیکن ایک الزام مجھے پر 1985 سے لگتا آیا ہے ۔
میں اس پر اظہار خیال کروں گا۔ مجھے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج بھی پریس کانفرنس نہ کریں لیکن میں نے وعدہ کیا ہوا تھا کہ میں پریس کانفرنس کروں گا۔ اتوار اور سوموار کو جو میٹنگ بلائی ہوئی تھی اس میں کوئی وضاحت نہیں کرنی تھی بلکہ میں نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا تھااور وہ اکے عین مطابق تھا جس قسم کے تجزیے کئے جا رہے تھے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے کابینہ میں کہا اور آج سب کے سامنے بھی کہتا ہوں کہ 1985 سے میں جو دیکھ رہا ہوں اور سینئر ترین لوگ جو پارٹی کے ساتھ ہیں ان میں میں سب سے زیادہ سینئر ہوں۔ شیخ آفتاب 1985سے پارٹی میں شامل ہیں اور ان کے علاوہ دو لوگ اور سینئر ترین لوگوں میں شامل تھے۔ جن لوگوں نے اپنی زندگی اس پارٹی کو دی ہے وہ کس طرح اب مشکل وقت میں اس کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ میری جماعت کے لوگ یہ کہتے ہیں کہ جتنے بھی اختلافات ہوں چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑے گا یہ بات میرے لئے سب سے بڑا ثمر ہے اور باعث اطمینان ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی سے کچھ ملا یا نہیں وہ الگ بات لیکن میں اپنے مقام اور پارٹی سے نہیں ہلوں گا۔ منافق لوگ ہر پارٹی میں ہوتے ہیں اور لیڈر شپ کا کام ہوتا ہے کہ وہ ڈسپلن کو قائم رکھے۔ میں نے کابینہ میں بہت باتیں کیں لیکن کم سامنے آئیں ، وہ باتیں میرے خلاف پروپیگنڈے کے حوالے سے تھیں۔ میں نے تمام زندگی میاں نواز شریف کے سامنے سچ کہا ہے اور مجھے اس میں کوئی ڈر نہیں۔ میں نے نواز شریف کو بہت دفعہ کہا ہے کہ آپ کا یہ فیصلہ غلط اور یہ صحیح ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے 33 سال کوئی بات نہیں کی لیکن جب مشکل وقت آیا تو اندر سے ایک سازش ہوئی ۔ میرے لئے یہ بھی ایک تضحیک آمیز عمل ہے کہ میں یہ کہوں کہ مجھے مشاورتی عمل سے علیحدہ کر دیا گیا۔ تین مہینے ہو گئے ہیں کہ میں نواز شریف کے پاس گیا اور میں نے انہیں کہا کہ میاں نواز شریف صاحب میں نے آپ کو بہت سی بری خبریں بھی دی ہیں۔ میں نے انہیں کہا کہ میں میرے لئے آپ کی خوشامد کرنا بہت آسان ہے لیکن یہ اصل وفاداری نہیں بلکہ اصل وفاداری اس میں ہے کہ میں آپ کو نشاندہی کروں ان غلطیوں کی جو چکی ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مجھے اس بات پر داد بھی دی کہ آپ کا طریقہ کار ٹھیک ہے اور آپ یہ باتیں ضرور کریں۔ میں وہ باتیں کرتا رہا اور کرتا رہوں گا۔ مجھ میں بھی بہت خامیاں ہیں اور میں بھی بہت گناہ گار ہوں۔ میں اپنے آپ کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن میں منافق نہیں ہوں اور نہ ہی میں منافقت کر سکتا ہوں۔ میں ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں نے کابینہ میٹنگ میں کہا کہ مجھے وہ جگہ اور مقام پتہ ہے کہ کس نے میرے بارے میں کیا کچھ اور کہاں کہاں کہا۔ مجھے نواز شریف سے یہ بھی گلہ ہے کہ انہوں نے اس طرح کے لوگوں کی باتیں کیوں سنی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ معاملات صحیح نہیں ہوئے بلکہ خراب ہوتے گئے۔ میں نے کبھی کچھ اسلئے نہیں کہ پارٹی کے لوگ کہیں گے کہ میں نے مشکل میں ساتھ چھوڑ دیا۔ میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا بلکہ میں وضاحت کر رہا ہوں۔