اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت اور آئل ٹینکرایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام، ملک بھر میں پٹرول اور ایندھن کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے باعث آئل ٹینکرز کی آمدورفت تاحال معطل ہے اور ملک بھر میں پٹرول اور دیگر ذرائع ایندھن کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ آئل ٹینکر
ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے تمام مطالبات مسترد کر دئیے ہیں اور کوئی بات ماننے کو تیار نہیں۔ سانحہ احمد پور شرقیہ میں ہماری کوئی غلطی نہیںہے۔ ڈرائیورز پر تشدد اور بلاوجہ چالان کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین اوگرا نے اچانک کوئی بھی بات سننے سے انکار کر دیا ہے۔ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم ہڑتال جاری رکھیں گے۔