اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

زمانہ نہیں ’میں‘ برا ہوں

datetime 20  جولائی  2017 |

ایک آدمی اپنے گاؤں والوں سے بہت تنگ آگیا اور سوچا کہ اپنا گاؤں ہی تبدیل کر لیا جائے۔ وہ کسی اچھے گاؤں کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا۔ ایک گاؤں کے پاس پہنچا تو سامنے ایک حکمت بھرے بزرگ کو پایا۔ اس نے بزرگ سے پوچھا کہ یہ گاؤں کیسا ہے؟ اس کے باسی کیسے ہیں؟ بزرگ نے اس سے پوچھا کہ تم کیوں پوچھ رہے ہو؟ اس شخص نے بتایا کہ میں اپنے گاؤں والوں سے بہت تنگ ہوں

اور اپنا گاؤں چھوڑنا چاہتا ہوں۔ میرے گاؤں کے لوگ بہت متکبر ہیں اور تعصب کا شکار ہیں۔ مجھے عاجز لوگوں کی تلاش ہے۔ اس بزرگ نے بولا کہ جاؤ اپنا راستہ ناپو کیونکہ ادھر کے لوگ بھی بہت برے ہیں۔ یہاں بھی بالکل ویسے ہی لوگ رہائش پزیر ہیں۔ وہ کافی مایوس ہوا اور آگے نکلا گیا۔ بزرگ ادھر ہی بیٹھا تھا کہ ایک اور آدمی کا ادھر سے گزر ہوا۔ اس نے بھی بزرگ سے جا کر پوچھا کہ ادھر کیسے لوگ رہتے ہیں؟ میں اپنی رہائش کے لیے کوئی اچھا گاؤں تلاش کر رہا ہوں۔بزرگ نے اس سے بھی یہی سوال کیا کہ جو گاؤں تم چھوڑ کر آرہے ہو وہاں کے لوگ کیسے تھے؟ اس آدمی نے بتایا کہ بہت اچھے لوگ تھے، ملنسار اور ہمدرد۔ بزرگ نے اسے بولا کہ یہ جو پگڈنڈی دیکھ رہے ہو بس اس پر چلتے جاؤ اور تھوڑا دور جا کر میرے گاؤں میں داخل ہو جانا۔ یہاں کے لوگ بھی بہت اچھے ، ملنسار، خوش اخلاق اور ہمدرد ہیں۔ وہ آدمی خوشی خوشی اس کے گاؤں روانہ ہو گیا اور وہیں رہائش پزیر ہو گیا۔ حاصل سبق انسان جیسا خود ہوتا ہے اسے دنیا اور زمانہ بالکل ویسے ہی نظر آتے ہیں۔ اگر کسی کی دنیا اجڑی ہوئی ہے تو اس میں لوگوں کا ہاتھ بہت کم اور اس کا اپنا ہا تھ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ برا آدمی کیونکہ خود بد اخلاق اور شکی ہوتا ہے وہ ہر ایک کو اپنے جیسا گمان کرتا ہے

اور کسی پر اعتبار نہیں کر سکتا۔ کسی انسان کو اس وجہ سے ہرگز بے وقوف مت گردانو کہ وہ تمہاری ہر بات پر یکدم یقین کر لیتا ہے۔ جو انسان اور لوگوں پر فوراً بھروسہ کرتا ہے اس کی وجہ اس کی اپنی پاک دامنی اور نیک نیتی ہوتی ہے۔ جو خود کسی کے لیے گڑھے نہیں کھودتا وہ دوسرے انسانوں سے بھی اس کی ہرگز توقع نہیں کر سکتا۔کوئی انسان بذات خود جتنا قابل اعتبار ہو گا، اتنا ہی بے

دھڑک دوسروں پر بھی بھروسہ کرے گا۔ ایسے میں اس کا بھروسہ سو بار ٹوٹنے سے وہ نہیں ہارتا بلکہ اس کے ساتھ خدا کے محافظ دن رات اس کے لیے ہر طرح کے اسباب بنانے میں جتے رہتے ہیں۔ جو انسان در در کی ٹھوکریں کھائے اور ہر ایک کے آگے ہاتھ پھیلا رہا ہو، اس نے دوسروں کی حق تلفی کرکے ایسا دردناک انجام کمایا ہوتا ہے۔ جو کوئی اپنے گھر سکون سے بیٹھ کر روزی روٹی کما لے اور اس کی زندگی پر سکون ہو،

اس کے کرم اس کے کام آئے ہوتے ہیں۔ انسان کو ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے کہ اپنی نیت درست رکھے۔ انسان کی نیت ٹھیک ہو تو سو بار دھوکہ کھا کر سنبھل سکتا ہے کیونکہ سنبھالنے والا صرف نیت دیکھتا ہے اور وہ تو دلوں کے حال سے بخوبی واقف ہے۔اللہ اپنے برے بندوں کو زیادہ تر مفلسی اور فحاشی کے امتحانوں میں مبتلا کر کے زمانے بھر میں رسوا کرتا ہے۔ خود اپنا محاسبہ کرو اور فیصلہ کرو کہ تم برے ہو یا زمانہ؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…