منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

کیا چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟ 3دن کے اندر اندر کیا کام ہونے والا ہے ؟ دھماکہ خیز انکشافات ‎

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن کو خیرآباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ ، 2سے تین روز میں اہم پریس کانفرنس میں اعلان متوقع۔ نجی ٹی وی رپورٹ اور میڈیا رپورٹس کے علاوہ سوشل میـڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ممکنہ طور پر وہ تحریک انصاف میں

شامل ہونے جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار دو سے تین روز میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ وزارت اور ن لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کریں گے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان قریبی دوستانہ مراسم سالوں سے قائم ہیں ۔یاد رہے کہ چند دن قبل کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نـثار اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان اختلافات کی خبریں موصول ہو رہی تھیں ۔دو روز قبل احسن اقبال نے چوہدری نثار اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان دوریوں کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر کسی کے اپنے اپنے خیالات ہو سکتے ہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ’’ میری 1985ء سے وزیراعظم کے ساتھ35سالہ رفاقت ہے اس سیاسی سفر میں مجھے جس بات پر فخر ہے وہ میری وفاداری ہے و میری زندگی کا سرمایہ و دولت ہے‘‘۔ پارٹی میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔پارٹی وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور جو بحران ہم پر مسلط کیا گیا ہے اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ

انفرادی طور پر وزریاعظم سے ہر کسی کو شکایات تو ہو سکتی ہیں لیکن جب بھی مشکل صورتحال میں بلایا جات اہے اس وقت پارٹی مفادات دیکھا جاتاہے نہ کہ ذاتی ، رنجش کو سامنے لایا جاتا ہے۔اپنی شکایات سامنے رکھی جائیں سب کو نظر آ رہاہے وزیراعظم کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ میرا ضمیر اور کردار ظاہر ہو گا کیا میں کسی کو مشکل میں دیکھ کر شکایت نکالتا ہوں۔

اس وقت پارٹی متحد وار اپنی غلطیوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان کو درست کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار پیدا کر کے ملک میں بحران پید اکرنا چہاتے ہیں اور اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔احسن اقبال کی جانب سے ڈھکے چھپے انداز میں چوہدری نثار کے روئیے کی شکایات اور تنقید پر چوہدری نـثار نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

وزارت داخلہ کے جاری شدہ بیان میں کہا گیا کہ کابینہ اجلاس میں وزیرداخلہ کی تقریر حکومتی وزیر(یعنی احسن اقبال) غلط اور بے دلیل بیانات سے گریز کرے۔ترجمان اسلم شاہد کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے کابینہ اجلاس میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا جو ان سے منسوب کیا جارہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ایسے وزراء کی جانب سے غلط بیانات دئیے جارہے ہیں

جنہوں نے حکومت کو کنارے لگا دیا ہے۔یہ رپورٹس آئی تھیں کہ چوہدری نثار نے کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو چاپلوسیوں اور خوشامدیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا اور دیگر ریاستی اداروں سے نہ الجھنے کا کہا تھا،تاہم حکومت نے ان رپورٹوں کی تردید کی تھی کہ وزیرداخلہ پارٹی قیادت اور اپنے رفقاء سے کوئی اختلاف رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…