ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

جمہوری نظام کیلئے اصل خطرہ کون ہے؟حکومت کیخلاف کون سازش کررہاہے؟اعتزاز احسن کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اپنے خلاف سازش کا بے بنیاد واویلا کر رہی ہے اور پوری قوم اس سے آگاہ ہے ، اپوزیشن کی کوئی بھی جماعت جمہوری نظام کے خلاف نہیں بلکہ حکمران خود اس کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کی طرف سے جے آئی ٹی میں پیش کئے جانے والے ثبوتوں کے حوالے سے روز نیا انکشاف سامنے ہو رہا ہے ۔ ایک منصوبہ بندی کے تحت سازش کا واویلا کر کے دًھول اڑائی جارہی ہے لیکن قوم حکمرانوں کے چہرے

پہچان چکی ہے ۔ حکمران جماعت بتائے ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے لیکن یہ نہیں بتائیں گے کیونکہ ان کے پاس ا س کا کوئی جواب نہیں ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی اس سے دریغ نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں جمہوری نظام کے حق میں ہیں ۔ کرپشن میں لتھڑے ہوئے حکمران نظام کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران تسلیم کر لیں کہ وہ منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے ، حکمران جو مرضی کرلیں پانامہ لیکس سے اپنا پیچھا نہیں چھڑا سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…