بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے اپنے مضبوط دفاعی اور بہترین دوست ملک پاکستان بارے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مزید فروغ دیتے ہو ئے بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہنا چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں ہراول دستے میں کردار ادا کررہا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مزید فروغ دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہنا چاہیے۔صحافیوں کی جانب سے کئے گئے اس سوال پر کہ بھارت اور امریکہ کے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کو سرحد پار دراندازی بند کرنی چاہئے کے جواب میں لوکھانگ نے کہا کہ ہمیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہراول دستہ کے کردار ادا کررہا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی نہ صرف مزید مدد کرنی چاہیے بلکہ پاکستان کے کردار کو سراہنا چاہیے۔لوکھانگ نے بھارت امریکہ کے تعلقات میں اضافہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کو خوشی ہے کہ ممالک کے مابین تعلقات دوستی کی بنیاد پر پروان چڑھ رہے ہیں۔ تعلقات میں مضبوطی ہی خطے میں اور عالمی سطح پر استحکام ‘ امن اور سلامتی کیلئے مثبت کردار ادا کرے گی۔