بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مہنگی ترین شادی،66کروڑ اُڑادیئے گئے،کس کی شادی تھی اور کیا کچھ کیاگیا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیابھرمیں مہنگی شادیوں کے بارے میں آئے روزنئی خبرمیڈیاکی زینت بنتی رہتی ہیں ،اسی طرح گزشتہ روزبرطانیہ میں بھی ایک مہنگی ترین شادی دیکھنے میں آئی ہے جس پر50لاکھ برطانوی پائونڈزخرچ آئے ۔ایک برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق یہ شادی دنیا کی امیرترین تاجر سیاہ فام خاتون فولرنشو الکیجا کے بیٹے فولرین اور ایرانی نژاد ماڈل نازنین جعفریان غیسریفا کی تھی

فولرنشو الکیجا کی اپنی ایک بہت بڑی تیل کی کمپنی ہے اوراس کی دولت 1.2ارب ڈالرہے ، فولرنشو الکیجا دنیاکی امیرترین خواتین میں شمارہوتی ہے لیکن تین سال قبل 2014میں اس سے یہ اعزازچھین لیاگیالیکن اب بھی وہ دنیاکی امیرترین خواتین میں شمارہوتی ہے ۔ فولرنشو الکیجا کابیٹا فولرین ایک بہت مشہورتاجرہے اوراس کی یہ دوسری شادی سرانجام پائی جس پر50لاکھ برطانوی پائونڈزخرچ کئے گئے ،اس کی پہلی شادی سے ایک بچہ ہے لیکن اس کی پہلی بیوی کینسرکی وجہ سے چل بسی تھی اوراب اس نےایرانی ماڈل نازنین جعفریان سے گزشتہ دنوں ہوئی جبکہ نازنین جعفریان ابھی انجیرنگ کی طالبہ لیکن ایک مشہورماڈل ہے ۔اس شادی کی تقریب کے لیے فولریان نے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈزمیں بلنہیم پیلیس حاصل کیا۔ اس کے ماربل فلور اور مارکی پر 2لاکھ پاؤنڈ خرچ ہوئے۔جبکہ اسی طرح اس شادی میں استعمال کےلئے 2لاکھ پاؤنڈ ہی کے پھول خریدے گئے ۔ تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے معروف گلوکار روبن ٹھیکے کو ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈزمعاوضہ دیاگیااوراس شادی کی اہم ترین بات یہ ہے کہ اس میں 12فٹ لمباکیک کاٹاگیاجس کی قیمت 10ہزاربرطانوی پائونڈزبتائی جارہی ہے ۔برطانیہ میں ہونے والی یہ شادی بھی دنیاکی مہنگی ترین شادیوں میں شمارکی جارہی ہے ۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…