پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اہم ملک کے بڑی تعداد میں شہریوں نے پاکستان میں ملازمتوں کے حصول کیلئے اُردو زبان سیکھنا شروع کردی

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سی پیک کامنصوبہ شروع ہوتے ہی یہ بحث شروع ہوگئی تھی اس منصوبے میں ملازمت کرنے یاکاروبارکےلئے چینی زبان سیکھنامفیدہے لیکن دوسری طرف چینی طلبانے اردوزبان سیکھناشروع کردی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پیداہونیوالی ملازمتوںسے مستفید ہونے کے لیے چینی طلباءنے اردو سیکھنا شروع کردی۔ چین کی معروف ترین

یونیورسٹی پیکنگ یونیورسٹی میں 1951ءسے اردولینگوئیج ڈیپارٹمنٹ قائم کیاگیاتھا۔ ،پیکنگ یونیورسٹی کے بعد ژیان اور گوانژو یونیورسٹی میں بھی اردوڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہےوہاں پر چینی طلباءروشن مستقبل کی خاطراردو سیکھ رہے ہیں۔ بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی 2007ءسے طلباءکو اردوسکھارہی ہے اور اب اس کے دوبیچ اپنی ڈگری وصول کرچکے ہیں۔فارن سٹڈیز یونیورسٹی میں اردوڈیپارٹمنٹ کی سربراہ زہویوآن نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایاکہ پڑھنے والے طلباءمیں سے کچھ کو بیرون ملک یونیورسٹی میں مزید اعلیٰ تعلیم کیلئے سکالر شپس ملی ہیں جبکہ کچھ نے مختلف کمپنیوں میں نوکری کرلی، اس وقت 20طلباءکا ایک بیچ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے۔ذرائع کے مطابق چین کی بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی اپنے طلباءکوتعلیم کے تیسرے سال کے دوران 6ماہ کیلئے پاکستان میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل)اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بھیجے گی تاکہ بولنے اور لکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکیں۔اس حوالے سے ان طلباکو حکومت پاکستان اور بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے سے مالی معاونت بھی دی جارہی ہے ،اس یونیورسٹی طلباءمیں ادبی مقابلے بھی کرائے جاتے ہیں  اور طلباءمیں پاکستان اور پاکستانی لوگوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ثقافتی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتاہے ۔

چینی حکومت کی بھی کوشش ہے کہ چین کے طلبااردوزبان پرعبورحاصل کریں تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری میں ملازمتیں زیادہ سے زیادہ حاصل کرسکیں ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…