بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے سائنسدانوں نے خوفناک تجربات کا آغاز کر دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں کہ ’’ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے‘‘۔ جب سے انسان اس دنیا میں وارد ہوا ہے تب سے آج تک موت و حیات کا سلسلہ جاری ہے۔ موت پر قابو پانے کیلئے انسان کی مختلف ادوار میں کئی کوششیں تاریخ کا حصہ ہیں۔ آب حیات، سفلی علوم و دیگر ٹوٹکوں سے متعلق تو آپ نے کچھ نہ کچھ پڑھ یا سن رکھا ہو گا

مگر اب آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ سائنسدانوں نے مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے تجربات کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکہ کی ایک فرم نے قدرت کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میل آن لائن رپورٹ کے مطابق ’بائیوکوراک ‘‘نامی امریکی فرم نے انسانوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے تجربات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرم کے سائنسدانوں نے 2016کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ وہ مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے بھارت میں ایک تجربہ گاہ بنا کر تجربات کا آغاز کر رہے ہیں مگربھارتی میڈیکل ریسرچ کونسل کی طرف سے انہیں بھارت میں یہ تجربات کرنے سے روک دیا گیا جس کے بعد اب انہوں نے لاطینی امریکہ میں تجربات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر آئرا پاسٹرنے مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے سائنسدانوں کے تجربات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے سائنسدان مرنے والے شخص کے خون سے بنیادی خلیے (Stem Cells) حاصل کرکے دوبارہ اس کے جسم میں داخل کریں گے۔ اس کے بعد متوفی کی ریڑھ کی ہڈی میں پیپٹائیڈز (Peptides)انجیکٹ کیے جائیں گے۔ پھر مریض کے عصبی نظام کو لیزر کے ذریعے متحرک کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ایم آر آئی سکینز کے ذریعے اس کے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کی نگرانی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…