پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

طیارے سے اتارنے پر معافی مانگنے تک امریکیوں سے ملاقات نہیں ہو سکتی: شیخ رشید

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے معافی نہ مانگنے تک امریکی سفارتکاروں سے ملاقات سے انکار کر دیا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران شیخ رشید نے بتایا کہ میری ایک تقریب میں امریکی سفارتکاروں سے ہیلو ہیلو ہوئی جہاں مجھے ان کی خواہش نظر آئی ہے کہ وہ مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں مگر میں نے ان پر واضح کر دیا ہے جب تک آپ مجھے جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر معافی نہیں مانگیں گے میں آپ سے ملاقات نہیں کر سکتا۔

دریں اثنا نیشنل پریس کلب کے زیراہتمام راولپنڈی کیمپ آفس میں منعقدہ فیملی افطار ڈنر میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی اپنا کام کر رہی ہے۔ اگر فیصلہ 60 دن سے قبل بھی آتا ہے تو دیدینا چاہئے۔ نہال ہاشمی کی کوئی حیثیت نہیں۔ نوازشریف نے انہیں اسی کام کیلئے رکھا ہوا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ جو کالا کیمرہ ہے انقلاب کی نشانی ہے۔ میڈیا نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ مہمان خصوصی دربار حضرت سخی سلطان باہو کے سجادہ نشین الحاج پیر سلطان فیاض الحسن نے کہا کہ دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو نہ صرف اسلام میں دیئے گئے ضابطہ حیات کے مطابق زندگی گزارتے ہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کو راضی کرنے میں اپنا آپ بھی قربان کر دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…