اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ فریم ورک، انفراسٹرکچر فنانس کیلئے’’ پاکستان انفراسٹرکچر بینک‘‘ قائم کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے سرکاری شعبہ میں انفراسٹرکچر کی مالی ضروریات پوری کرنے کیساتھ ساتھ حکومت مختلف قواعد و پالیسی تبدیلیوں کے ذریعے نجی شعبہ کی انفراسٹرکچر کیلئے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ انفراسڑکچرکی مالی ضروریات پوری کرنے کےلئے حکومت نے مختلف بنیادوں پرترقیاتی اخراجات میں بھی اضافہ کیاہے اوران مالی ضروریات کوپوراکرنے کےلئے حکومت پاکستان انفراسٹرکچر بینکقائم کرے گی تاکہ نجی شعبے کوقرض کی فراہمی کےلئے قرض فراہم کیاجاسکے جبکہ یہ بینک ملک کی ترقی میں اہم کرداراداکرے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان انفراسٹرکچر بینک میں پاکستان کا 20 فیصد حصہ ہو گا جبکہ آئی ایف سی جوکہ عالمی بینک کاایک بڑامالی ادارہ ہے اس کی شراکت 60فیصد اورباقی 20فیصدشراکت داری نجی اداروں کی ہوگی اوراس بینک کے قیام کامقصدانفراسڑکچرکےلئے قرض کی فراہمی ہوگا۔انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ملک میں تعمیروترقی کاایک نیادورشروع ہوگاجبکہ اس سے مزیدملازمتیں بھی پیداہونگی اورنجی شعبے کوقرضے کی فراہمی میں بھی آسانیاں پیداہونگی ۔اسحاق ڈارنے کہاکہ انفراسڑکچرکی مالی ضروریات پوری کرنے کےلئے حکومت نے مختلف بنیادوں پرترقیاتی اخراجات میں بھی اضافہ کیاہے اوران مالی ضروریات کوپوراکرنے کےلئے حکومت پاکستان انفراسٹرکچر بینکقائم کرے گی تاکہ نجی شعبے کوقرض کی فراہمی کےلئے قرض فراہم کیاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ اس بینک کے قیام سے ملکی ترقی کی رفتارمزیدتیزہوگی۔