جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تابناک مستقبل ، پاکستان نے نوجوان کرکٹرز سے امیدیں باندھ لیں

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم نے نوجوان پلیئرز سے مستقبل میں بہتر کھیل کی امیدیں باندھ لیں، موجودہ ایونٹ میں اگرچہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور صہیب مقصود جیسے نئے پلیئرز نے حصہ لیا لیکن وہ غیرمعمولی کارکردگی پیش نہیں کرپائے۔کپتان مصباح الحق7میچز میں350رنز بناکر پاکستان کے ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے، گذشتہ دنوں کیریئر کا اختتامی ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 40 سالہ مصباح نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان بیٹسمین آگے بڑھیں، یہ تمام باصلاحیت پلیئرز ہیں لیکن ہوسکتا ہے اتنی ذمے داری نہیں لیتے جو ٹیم کیلیے کارآمد ہو۔ یاد رہے کہ عمر اکمل کو ان سب میں سب سے زیادہ باصلاحیت گردانا جاتا ہے لیکن وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔انھوں نے 7 اننگز میں محض 164رنزہی اپنے نام جوڑے، احمد شہزاد 222 جبکہ صہیب 5 اننگز میں 124رنز اسکور کرپائے، مصباح نے کہا کہ اگر ہمیں اپنی کرکٹ کوانٹرنیشنل معیار تک لانا ہے تو اس کیلیے نوجوان پلیئرز کو سخت محنت کرنا ہوگی، انھوں نے مزید کہا کہ میں اپنی اننگز کھیل چکا، اب نوجوان کرکٹرز کی باری ہے۔جب تک آپ ان پر ذمے داری نہیں ڈالیں گے کارکردگی میں بہتری نہیں آئے گی،اب وقت آگیاکہ ٹیم میں شامل نوجوان بیٹسمین ٹیم کو آگے لے کر چلیں، یہ پی سی بی کا کام ہے کہ وہ اگلے ورلڈ کپ کیلیے ٹیم ابھی سے تیار کرے، نوجوان پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے مواقع مہیا کرنے ہونگے، اسی طرح وہ بہتری حاصل کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کا بھی کہنا ہے کہ ہمارا نظام بہت غلط اوراس میں بیک اپ نہیں ہے، جب سعید اور جنید ٹیم سے باہر ہوئے تو ہمارے پاس ان کا کوئی بہترین متبادل نہیں تھا، اس سے پاکستان کو خاصا نقصان پہنچا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…