برج ٹاؤن(بارباڈوس) ،دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست، بھارت سے متعلق حیرت انگیزانکشافات

5  مئی‬‮  2017

برج ٹاؤن(آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلے گئے دوسرے برج ٹاؤن کے پانچویں روز188 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کے81رنزپر آؤٹ ہوجانے سے کئی اہم اعدادوشمار اور ریکارڈزتبدیل ہوئے۔81رنزپر ڈھیرہوکر پاکستان نے برج ٹاؤن میں کسی بھی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگزمیں کم ترین مجموعی اسکورپربھارتی ریکارڈ برابر کردیا۔ پاکستان ٹیم برج ٹاؤن میں کھیلے گئے سات ٹیسٹ میچوں میں کبھی فاتح نہیں بنی

جبکہ بھارتی ٹیم یہاں9 ٹیسٹ کھیل کر بھی کوئی فتح حاصل نہیں کرسکی ہے۔پاکستان ٹیم حالیہ ٹیسٹ میں یہاں188رنزکا ہدف عبورکرنے میں ناکام رہی تو یہ برج ٹاؤن(بارباڈوس) میں محض دوسرا موقع تھا جب کوئی ٹیم 190یا کم رنز کا ہدف عبورکرنے میں ناکام رہی ۔حالیہ برج ٹاؤن ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان ٹیم 188رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 36کے مجموعی اسکورپرسات وکٹیں گنوابیٹھی جو دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی ٹیسٹ میچ میں 7وکٹیں گرنے پر کم ترین رنز کا مشترکہ طورپر بدترین ریکارڈ ہے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیزکو 1986ء میں فیصل آبادکے مقام پر 36/7کی صورتحال سے دوچار ہونا پڑاتھا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کو 188 رنز کا ہدف ملا لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن آسان سے ہدف کی تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 106رنز سے شکست کھا گئی ۔پاکستان کی جانب سے کائی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ ہو سکا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گبرئیل نے 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کپتان جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ جوسیپ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. پاکستان کی ٹیم جب بیٹنگ کیلئے میدان میں آئی تو اسے جیت کیلئے 188 رنز چاہیے تھے۔لیکن پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ ہو سکا اور گاہے بگاہے پویلین واپس جاتے رہے۔پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔

سرفراز احمد 23 ، محمد عامر 20 ، احمد شہزاد 14 اور اظہر علی 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی اننگز 80رنز تک محدود رہی جس میں 8 رنز ایکسٹرا کے تھے۔دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 268 رنز پر پولین لوٹ گئی ۔ یاسر شاہ نےشاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 94 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کسی بھی پاکستانی اسپنر کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے. پاکستان کی جانب سے عباس نے 2 اور محمد عامر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں ہوپ 90اور کریگ بریتھ ویٹ 43رنز بناکر نمایاں رہے

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…