ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

میدان جہاد کا گرد بھی وزن میں آئے گا

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت علامہ محمد انور شاہ کشمیریؒ نے بڑا نصیحت آموز واقعہ فیض الباری میں نقل فرمایا ہے۔ وہ یہ کہ سلطان بایزید خان یلدرم نے یورپ کے کفار کے خلاف 72 جنگوں میں حصہ لیا۔ سلطان کی عادت تھی کہ وہ ایک ہی قبا پہنے رکھتے تھے اور اسے تبدیل نہیں کرتے تھے۔ جب کسی معرکے سے فارغ ہوتے تو اس پر لگا ہوا غبار جمع فرما لیا کرتے تھے۔

جب ان کی موت کا وقت قریب آیا تو انہوں نے وصیت فرمائی کہ اس غبار کو بھی ان کے ساتھ قبر میں دفن کیا جائے۔کیا وقت تھا کہ بادشاہوں تک کو سرورِ دو عالمؐ کے فرمودات پر حرف بحرف یقین تھا اور اب کیا وقت ہے کہ ہم جیسے سکہ بند دین داروں کا یقین بھی تذبذب کی زد میں ہے۔
تکبر سے بچنے کا اہتمام
حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ جو ’’قطب الارشاد امام وقت اور ابو حنیفہ عصر‘‘ کے لقب سے مشہور ہیں، حضرت تھانوی رحمتہ اللہ علیہ نے ’’ارواح ثلاثۃ‘‘ میں ان کا واقعہ لکھا ہے کہ حضرت والا ایک دفعہ سبق پڑھا رہے تھے اور بارش شروع ہو گئی تو طلبہ سے فرمایا کہ اندر چلیں۔ طلبہ اپنی اپنی کتابیں لے کر اندر جانے لگے اور حضرت والا طلبہ کے جوتے سمیٹ کر اندر لے جانے لگے تاکہ وہ بارش میں بھیگ کر خراب نہ ہو جائیں۔یہ طلبہ کے جوتے دو وجہ سے اٹھارہے تھے۔ ایک اپنے علاج کی غرض سے کہ کہیں میرے اندر تکبر کا شائبہ پیدا نہ ہو جائے۔ دوسری وجہ یہ تھی کہ جب انسان یہ علاج کر لیتا ہے تو اس کا نفس مزکی اور مجلی ہو جاتا ہے اور جب اللہ والے کا نفس مزکی اور مجلی ہو جاتا ہے تو اس کو یہ بات غیر معمولی معلوم نہیں ہوتی کہ میں طلبہ اور شاگردوں کے جوتے اٹھا رہا ہوں بلکہ یہ کام بھی اس کے معمول کا ایک حصہ بن جاتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…