ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

دوران پرواز جہاز کی چھت سے کوئی چیز مسافر کے بالوں میں آگری، دیکھا تو تمام مسافروں کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی ٓ

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ائیرلائن ایک ایشیائی مسافر کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی وجہ سے پہلے ہی زیر عتاب تھی کہ اب اس کی ایک پرواز میں بچھو نے مسافر کو کاٹ کر اس کے لئے نئی مصیبت کھڑی کر دی ہے۔

رچرڈ بیل نامی مسافرہیوسٹن سے کیلگری کی پرواز میں کھانے سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ اسی دوران اس کے بالوں میں کوئی چیز آن گری۔ رچرڈ نے افسوسناک واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا ’’میں نے فوری طور پر اس چیز کو اپنے بالوں سے نکالنے کے لئے پکڑا اور میری کوشش تھی کہ یہ مجھے کاٹ نہ لے۔‘‘ اسی دوران ساتھ والا مسافر خوف سے چیخیں مارنے لگا۔ رچرڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھبرا کر بچھو کو اپنے ہاتھ سے چھوڑ دیا لیکن ایک بار پھر اسے اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر اسے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی اور اسی دوران بچھو نے انہیں انگوٹھے پر کاٹ لیا۔ ایک ائیرہوسٹس نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچھو کو کپ کے نیچے قید کرلیا۔ طیارے میں موجود ایک نرس نے رچرڈ کو درد کش ادویات دیں جبکہ عملے نے کیلگری ائیرپورٹ کو بھی خبرکردی کہ ایک مسافرکو بچھو نے کاٹ لیا ہے۔ کیلگری ائیرپورٹ پر موجود میڈیکل سٹاف مسافر کے علاج کے لئے بچھو کو دیکھنا چاہ رہا تھا تاکہ اس کی قسم معلوم ہوسکے، لیکن بدقسمتی سے امریکی ائیرلائن کے سٹاف نے اسے پہلے ہی غائب کردیا تھا۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد امریکی ائیرلائن پر ایک بار پھر تنقید کے کوڑے برسنا شروع ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…