جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

شاہد کپور کی بیوی کو بھی فلموں کی پیشکش

datetime 1  اپریل‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کو بالی ووڈ میں متعدد ہدایتکاروں کی جانب سے پراجیکٹس کی آفرزہونے لگیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارشاہد کپورکی اہلیہ کا بالی ووڈ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تاہم وہ اداکارسے شادی اور بیٹی ’میشا‘ کی پیدائش کے بعد خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم اب میرا راجپوت کواپنے شویراوراداکار شاہد کپورکے ہمراہ متعدد ہدایتکاروں کی جانب سے فلموں

کی آفرہورہی ہے۔ اس حوالے سے جب اداکار شاہد کپورسے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا ہر گزرتے دن کے ساتھ مشہور ہورہی ہیں اور انہیں بہت سی فلموں کی آفر بھی ہوچکی ہے تاہم ان کا ہر ہدایت کار ک لیے جواب ناں ہی ہے۔دوسری جانب جب میرا پہلی بار ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہرکے پروگرام میں شوہرشاہد کپورکے ساتھ شریک ہوئی تھیں توکرن نے ان سے پوچھا تھا کہ اگروہ کسی فلم میں کام کرنا چاہیں تو وہ کس طرح کی ہوگی جس پرمیرا نے فلم ’پدماوتی‘ کا نام لیا اور کہا کہ انہیں فلم کی کہانی بہت پسند آئی ہے۔واضح رہے کہ اداکارشاہد کپوربھی متعدد انٹرویوزمیں اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی اہلیہ کا بالی ووڈ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ٗ میرا بھی بیٹی میشا کی پیدائش کے بعد اسی پر زیادہ توجہ دینے کی خواہشمند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…