جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

اپریل فول کی ابتدا کب اور کس ملک سے ہوئی تھی ؟ مسلمان اس کام سے گریز کریں ، علماء کرام نے فتوی جاری کر دیا

datetime 31  مارچ‬‮  2019 |

جہانیاں(آن لائن) خبر دار ! یکم اپریل کو دنیا بھر میں اپریل فول ڈے منایا جائے گا۔کوئی آپ کو غلط اطلاع دے کرپریشان بھی کر سکتا ہے اس لیے محتاط رہیے۔اس روز دوستوں،عزیز رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے آنیو الی کسی بھی اطلاع ،موبائل کال یا خبرپر یقین کرنے سے پہلے اس کی تحقیق کر لی جائے۔

کیونکہ غیر سنجیدہ لوگوں کی جھوٹی حرکت سے آپ کو شرمندگی اور نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہے۔اپریل فولدوسروں کے ساتھ عملی مذاق کرنے اور بے وقوف بنانے کا تہوار ہے اور اس کیلئے خاص دن یکم اپریل مقرر ہے۔اپریل فول کی ابتدا ء یورپ سے ہوئی جس کو 1539ء میں عروج حاصل ہوااور بعد میں اس نے تہوار کی شکل اختیار کر لی۔یکم اپریل کولوگ ایک دوسرے کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور عملی مذاق میں حد سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں جو کہ د وسروں کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔اپریل فول جنوبی ایشیاء میں بھی قدم جما چکا ہے تاہم عام انسانوں کو بے وقوف بنانے والے اس تہوار سے مسلمانوں کا کوئی تعلق نہیں ہے بعض منچلے اسے محض تفریح کا ذریعہ سمجھتے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ مغرب کی فضول رسومات ہے اسے مسلم دنیا کو اپنانا نہیں چاہیے دوسری جانب علماء کرام کا کہنا ہے کہ مذاق میں جھوٹ بولنا بھی کبیرہ گناہوں میں شمار ہوتا ہے اس لیے مسلمانوں کو اپریل فول جیسی قباحتوں سے گریز کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…