بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سینکڑوں سکے کھانے والا کچھوا مر گیا

datetime 23  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تھائی لینڈ کے چڑیا گھر میں 900 سے زیادہ سکے نگلنے والا کچھوا خون میں زہر شامل ہوجانے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔یہ سمندری کچھوا بنکاک کے ایک چڑیا گھر کے تالاب میں رکھا گیا تھا جہاں لوگ تفریحاً سکے پھینکا کرتے تھے

جنہیں یہ معصوم جانور اپنی غذا سمجھ کر نگل لیا کرتا تھا لیکن گزشتہ ماہ اس کی حالت خراب ہونے لگی۔چڑیا گھر کے ڈاکٹروں نے کچھوے کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں ڈھیر سارے سکے موجود تھے جن پر اچھا خاصا زنگ جمع ہوچکا تھا۔ ڈاکٹروں نے گھنٹوں طویل آپریشن بعد اس کے پیٹ میں سے تقریباً 5 کلوگرام وزنی 900 سکے برآمد کیے جو زنگ کی وجہ سے بالکل سیاہ پڑ چکے تھے۔البتہ اتنے حساس آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ کچھوے کو مکمل صحت یابی تک جانوروں کے اسپتال ہی میں رکھا جائے۔ چند روز پہلے اس کی حالت سنبھل گئی تھی اور کچھ دیر کےلیے وہ تیرنے میں بھی کامیاب ہوگیا تھا لیکن پھر اس کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہونے لگی۔ دوبارہ جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ کچھوے کے خون میں سکوں کے زنگ سے بننے والا زہر بری طرح پھیل چکا ہے اور علاج کی مزید کوششوں سے پہلے ہی وہ مرگیا۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہاں رکھے گئے جانوروں کو کچھ بھی کھلانے یا تالابوں میں سکے وغیرہ پھینکنے کی سختی سے ممانعت ہے لیکن اکثر لوگ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے۔ انہیں امید ہے کہ سکوں کی وجہ سے کچھوے کے مرنے کا یہ واقعہ میڈیا میں آنے کے بعد شاید لوگوں کو کچھ نصیحت ہو اور وہ اپنی تفریح کی خاطر معصوم اور بے زبان مخلوقات کی جان سے کھیلنا بند کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…