بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی پولیس والا راتوں راتوں ہانگ کانگ کا ’’ہیرو‘‘ بن گیا کیا کارنامہ سر انجام دیا؟

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی پولیس والے کو ایک ہی رات میں اتنی شہرت مل گئی جتنی کسی ہانگ کانگ کے وزیر یا سرکاری اہلکار کو بھی نہ ملی ہو گی ۔20سالہ پاکستانی نژاد افضل ظفر نے اپنے ہم وطن پاکستانی شہری کو خودکشی کرنے سے بچالیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد پولیس اہلکار افضل ظفر نے کرین پر چڑھ کر خودکشی کرنے والے پاکستانی کو خودکشی نہ کرنے کے لیے راضی کیا ۔ افضل ظفر نے

پاکستانی شہری سے اردو میں ہی بات چیت کی ۔65فٹ اونچی کرین سے اتارنے کے لیے اونچی آواز میں خودکشی کرنے والے کے ساتھ بڑے ہی موثر انداز میں بات چیت کی ،اسے خودکشی نہ کرنے پر راضی کر لیا اور کرین سے اتار لیا۔جس کے بعد پاکستانی شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔افضل نے ایک سال قبل ہی ہانگ کانگ پولیس میں ملازمت اختیا ر کی تھی ۔ایک انسان کی جان بچانے پر ہانگ کانگ میں افضل کی دھوم مچ گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…