پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

چین پاکستان میں اہم منصوبے سے دستبردار،اعلان کردیاگیا

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سوئی راغہ بلاک چینی کمپنی اور پی پی ایل کو الاٹ کیا گیا تھا‘ چینی کمپنی منصوبے سے الگ ہونا چاہتی ہے‘ بلاک کی دوبارہ الاٹمنٹ یا پھر پی پی ایل کو اس کی ذمہ داری دینے کے حوالے سے فیصلہ جلد

کیا جائے گا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل کے توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سوئی راغہ کنواں بلاک 34 کا حصہ تھا برٹش گیس ‘ تلو‘ او جی ڈی سی ایل‘ پی پی ایل کا یہ منصوبہ تھا۔ آٹھ اکتوبر 1990ء کو بلاک الاٹ کیا گیا۔ مئی 1994ء میں دریافت ہوئی۔ 16 ملین کیوبک فٹ گیس اور 709 بیرل یومیہ تیل دریافت ہوا۔ 2985 میٹر ڈرلنگ کے بعد یہ کامیابی ہوئی ہے۔ دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے اس سے گیس کی ترسیل مشکل تھی اس لئے اسے ترک کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2007ء میں پھر یہ بلاک ایک چینی کمپنی اور 49 فیصد پی پی ایل کو دیا گیا۔ چینی کمپنی مزید سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتی اور وہ منصوبہ ترک کرنے پر جرمانہ دینے کو بھی تیار ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پی پی ایل ہی اس کا انتظام سنبھال لے۔کی وجہ سے اس سے گیس کی ترسیل مشکل تھی اس لئے اسے ترک کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2007ء میں پھر یہ بلاک ایک چینی کمپنی اور 49 فیصد پی پی ایل کو دیا گیا۔ چینی کمپنی مزید سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتی اور وہ منصوبہ ترک کرنے پر جرمانہ دینے کو بھی تیار ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پی پی ایل ہی اس کا انتظام سنبھال لے۔ اگر چینی کمپنی اس سے الگ ہوگئی تو پھر دوبارہ بولی کی طرف جاسکتے ہیں یا پھر پی پی ایل اس پر کام کرے گی۔ چینی کمپنی کو آخری نوٹس دے دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…