جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جسم میں بس 6کلو اضافہ کس خطرناک بیماری کی وجہ بن سکتا ہے ؟ ماہرین کا خوفناک اانکشاف

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ جسمانی وزن میں صرف 6 کلو گرام اضافہ بھی کینسر کے مرض کا خطرہ 50 فیصد سے زیادہ بڑھا دیتا ہے۔طبی جریدے میں شائع ہونے والی امپیریل کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے کا شکار ہونا 11 مختلف اقسام کے کینسر جیسے معدے، آنتوں اور غذائی نالی کے سرطان کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ صحت مند جسمانی وزن میں 5 سے 6 کلو گرام اضافہ جگر کے کینسر کا خطرہ 56 فیصد تک بڑھاتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ اگر ہر شخص جسمانی وزن کو صحت مند پیمانے پر برقرار رکھ سکے تو ہر سال سامنے آنے والے کئی قسم کے کینسر کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی سے ہٹ کر جسمانی وزن وہ اہم ترین ذریعہ ہے جس سے لوگ کینسر کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موٹاپے کی شرح میں اضافے کے باعث یہ ضروری ہے کہ اس کی روک تھام کو فوری ترجیح دی جائے۔2 سال قبل کینسر ریسرچ یوکے کی تحقیق کے دوران اس جان لیوا مرض کی دس ایسی علامات بیان کی گئی تھیں جن سے اس کی تشخیص کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ان علامات کو اکثر افراد عمر بڑھنے کے اثرات کا حصہ سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں حالانکہ ان پر توجہ دی جانی چاہیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…