پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

’’سبزی کا ٹھیلا لگانے وا لے نے شہرت کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ‘‘ لوگ آخر کیوں اس کے ساتھ سیلفی بناتے ہیں ۔۔ ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 24  فروری‬‮  2017 |

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاپ سٹار مائیکل جیکسن کو کون نہیں جانتا ۔ ہزاروں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن نے دنیائے پاپ میوزک میں ایک لمبے عرصے تک راج کیا اور آج اپنی وفات کے بعد بھی وہ اسی طرح دنیا میں مشہور ہیں جیسے وہ آج بھی ہم میں موجود ہوں ۔ ایک دو نہیں بلکہ کئی لوگ

ان کے انداز اور ان کے لباس کو کاپی کر کے مائیکل کے دیوانے ہونے کا ثبوت دیتے ہیں ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کےستر سالہ محمد سلیم کو پورا شہر ‘ہیرو یا جیکسن ‘ کے نام سے جانتا اور پکارتا ہے جبکہ لوگ اپنی سواریوں سے اتر کر ان کے ساتھ تصاویر بنوانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔تفصیلات کےمطابق سلیم فیصل آباد کے علاقے ناظم آباد کے رہائشی ہےاور بچپن سے ہی فلموں میں بطور ہیرو کام کرنا چاہتا تھا، لیکن غریب گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو پائی۔غربت کے باعث تعلیم حاصل نہ کر سکا۔ ابھی جوانی آئی ہی تھی کہ والد وفات پا گئے اور گھر کی ذمہ داریاں اٹھانا پڑیں لیکن ہیرو بننے کا شوق دل سے نہیں گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گھر کا چولہا جلانے کے لیے انہوں نے سبزی منڈی میں کمیشن پر آواز لگا کر سبزیاں فروخت کرنا شروع کر دیں جبکہ شوق کی تسکین کے لیے کام سے واپسی پر منفرد انداز میں نئے کپڑے پہن کر بازاروں اور گلیوں کے چکر لگانےلگا۔واضح رہے کہ محمد سلیم کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں ۔ جبکہ فیصل آباد کے تقریباً سبھی سٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز انہیں اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

 

3

 

2

 

1



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…