منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات سے واپسی پرپاکستانی نوجوان کا لرزہ خیز اقدام، میاں بیوی جاں بحق

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(آئی این پی ) صوابی میں قتل کی مختلف وارداتوں میں شوہر نے پہلے بیوی کو اور بعد ازاں خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جب کہ بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ قائم خان سکنہ مانیری پایاں نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ عاصم نے گھر کے اندر موجود اپنی بیوی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعد ازاں اپنے آپ پر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ عاصم چند ماہ قبل متحدہ عرب امارات میں مزدوری کر نے کے بعد واپس اپنے گھر آیا تھا جس پر والد نے اس سے جلد واپس آنے کی

وجہ پوچھی جس پر طیش میں آکر انہوں نے گھر میں موجود پہلے اپنی بیوی پر اور بعد ازاں خود پر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا دریں اثنا ء موضع پنج پیر میں عبداللہ نے اپنے گھر کے اندر اپنے بڑے بھائی نظر افشاء پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل یوں بیان کی کہ مقتول نے گھر کے اندر امرود کا پودا لگایا تھا جسے ملزم نے بعد ازاں نکالا جس پر تکرار کے بعد چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو موت کے گھات اُتار دیا مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر صوابی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…