پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

فضائی بیڑے کی تجدید،بڑے حملوں سے حفاظت،پاکستان نے دواہم ملکوں کو بڑا آرڈر دیدیا

datetime 23  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد( این این آئی)پاکستان نے اطالوی کمپنی کو اضافی آگسٹا اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز کی خریدار ی کا آرڈر دے دیا تاہم یہ بات واضح نہیں کہ کتنے ہیلی کاپٹرز خریدے جائیں گے۔اطالوی ایرواسپیس و دفاعی کمپنی لیونارڈو فن مکینیکا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے آگسٹا ویسٹ لینڈ اے ڈبلیو 139 انٹرمیڈیٹ ٹوئن انجن ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا آرڈر دیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا آرڈر وزارت دفاع کی جانب سے دیا گیا ہے۔ان ہیلی کاپٹرز کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور ایمرجنسی میڈیکل سروس کے لیے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔کمپنی کے مطابق ان ہیلی کاپٹرز کی پاکستان کو فراہمی کا آغاز 2017 کے وسط میں ہونے کی توقع ہے۔لیونارڈو کے مطابق ‘اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز پاکستان کے آپریشنل ماحول کے لیے انتہائی موزوں ہیں اور جو کارکردگی یہ ہیلی کاپٹرز دکھا سکتے ہیں وہ اس طرح کے دیگر ہیلی کاپٹرز نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ اس سلسلے میں مئی 2016 میں معاہدہ طے پایا تھا اور اس وقت ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا ابتدائی آرڈر دیا گیا تھا تاہم خریدے جانے والے ہیلی کاپٹرز کی تعداد اس وقت بھی منظر عام پر نہیں لائی گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے کیا جانے والا یہ معاہدہ پاکستانی فضائی بیڑے کی تجدید کے پروگرام کا حصہ تھا جو کہ کئی مراحل پر مشتمل ہے اور اس میں لاجسٹکس سپورٹ اور ٹریننگ پیکج بھی شامل ہے۔اس وقت پاکستان میں 11 اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز آپریشنل ہیں جن میں سے 5 سول پروٹیکشن اور ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔دریں اثناء پاکستان نے بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور گھات لگاکر کیے گئے حملوں میں محفوظ رہنے والی خصوصی بکتر بند گاڑیوں کی تیاری کے لیے امریکی کمپنی سے معاہدہ کرلیا۔

ہفت روزہ برطانوی دفاعی میگزین آئی ایچ ایس جینز ڈیفنس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے امریکی کمپنی نویستار ڈیفنس سے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت نویستار ڈیفنس پاکستان کو 40 مائن ریزسٹنٹ ایمبش پروٹیکٹڈ (ایم آر اے پی)میکس پرو ڈیش ڈی ایکس ایم وہیکلز تیار کرکے دے گا۔میدان جنگ کے لیے تیار کی جانے والی اس گاڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بارودی سرنگ کے دھماکے اور گھات لگاکر کیے گئے حملوں کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتی ہے۔میگزین کے مطابق امریکی ساختہ میکس پرو ڈیش افغانستان کے قندھار ایئرفیلڈ میں تعینات ہیں اور امریکی فوج نے نویستار ڈیفنس کو پاکستان کے لیے ایسی 40 گاڑیاں تیاری کرنے کا ٹھیکہ دیا ہے۔جریدے کے مطابق پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان یہ معاہدہ امریکی فارن ملٹری سیلز کنٹریکٹ کے تحت ہوا ہے جس میں متعدد سپورٹ آئیٹمز، کنٹریکٹر لاجسٹکس اور تکنیکی معاونت بھی شامل ہے۔خصوصی وہیکلز کی تیاری کا یہ منصوبہ اکتوبر 2018 تک مکمل ہوجائے گا جبکہ اس پروجیکٹ پر امریکی ریاست میسی سیپی کے علاقے ویسٹ پوائنٹ اور پاکستان میں کام کیا جائے گا۔اس معاہدے کے لیے پیشکشوں کی درخواست انٹرنیٹ کے ذریعے طلب کی گئی تھیں جس کے ذریعے نویستار ڈیفنس کو کنٹریکٹ دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا)اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں شدت پسندوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے جو اکثر و بیشتر سکیورٹی فورسز کے قافلوں پر بارودی سرنگیں بچھا کر یا گھات لگاکر راکٹ حملے بھی کرتے رہتے ہیں۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…