بیجنگ (نیوز ڈیسک) ایک چینی کمپنی نے محض 19 دن میں 57 منزلہ عمارت بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ براڈ سسٹین ایبل بلڈنگ کمپنی کے انجینئروں اور مزدوروں نے ہر روز تین منزلیں تعمیر کیں اور 19 دن میں ایک عظیم الشان عمارت تعمیر کردی۔
اس عمارت کو نئی ماڈولر ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنایا گیا ہے جس میں تیار شدہ حصوں کو جوڑ کر عمارت تعمیر کی جاتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے کنکریٹ کے استعمال میں بھی تقریباً پندرہ ہزار ٹرکوں کی کمی آئی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی ایجاد کردہ ٹیکنالوجی تعمیرات کے مستقبل کو بدل دے گی اور اب محض چند دن میں بڑی بڑی کثیر المنزلہ عمارتیں بنانا ممکن ہوگا۔ نئی تعمیر کردہ عمارت میں چار ہزار افراد کی گنجائش والے دفاتر تعمیر کئے گئے ہیں اور 800 اپارٹمنٹ بھی بنائے گئے ہیں۔
چین میں 57 منزلہ عمارت19 دن کی ریکارڈ مدت میں تیار
13
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں