منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کاجول نے کرن جوہر سے دوستی ختم کرنے سے متعلق چپ توڑ دی

datetime 20  فروری‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ہدایتکار کرن جوہر سے 25 سالہ دوستی ختم ہونے سے متعلق چپ توڑتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان بہت کچھ ہوا جس سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتی۔بالی ووڈ اسٹار کاجول اور ہدایتکارکرن جوہر نے فلم نگری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں اور دونوں کے درمیان 25 سال تک دوستی کا رشتہ بھی قائم تھالیکن گزشتہ سال فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے موقع پر

دونوں کی گہری دوستی اچانک ختم ہوگئی تھیجس پر کرن جوہر نے  دکھ کا اظہار کیا تھا تاہم اب کاجول بھی میدان میں آگئی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کاجول ایک تقریب میں پہنچیں جہاں کرن جوہر سے دوستی ختم ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے رشتے واقعی کافی مشکل ہوتے ہیں جنہیں سنبھالنا آسان بھی نہیں ہوتا، میرے پاس بالی ووڈ کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن میرے اور کرن کے درمیان کافی کچھ ہوا ہے جس سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتی۔واضح رہے کہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن نے ہدایتکار کرن جوہر پر اپنی فلم’’شیوے‘‘ کو ناکام بنانے کا الزام عائد کیا تھا جس پر اداکارہ نے بھی شوہر کی حمایت کرتے ہوئے 25 سالہ دوستی ختم کر دی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…