ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کسی قیمت پر دہشت گردوں کودوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے ،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف نے لاہور ، مہمند ایجنسی ، پشاور اور کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی قیمت پر دہشت گردوں کودوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے ، ملک میں ہر طرح کی دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا ، ملکی امن وسلامتی کو درپیش کسی بھی بیرونی خطرے سے ریاستی طاقت سے نمٹا جائے گا،مسلح افواج ، پولیس اور دیگر سول قانون نافذ کرنے والے

اداروں اور شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، فوجی ، پولیس اور سول اداروں کے آپریشنز کے حاصل کردہ اہداف کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔بدھ کووزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں سلامتی کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ،ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی آئی بی ‘چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لاہور ، مہمند ایجنسی ، پشاور اور کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردحملوں کی شدید مذمت کی گئی اور ملک کے پر امن مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ہرقسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ فوجی ، پولیس اور سول اداروں کے آپریشنز کے حاصل کردہ اہداف کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا ، ریاست کسی قیمت پر دہشت گردوں کو سر اٹھانے نہیں دے گی ۔مسلح افواج ، پولیس اور دیگر سول قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں ۔ امن واستحکام اور خوشحالی کے نظریے نے دہشت گردی کی سوچ کو ناکام بنا دیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف ریاستی کاروائیوں کے نتیجے میں فاٹا ،بلوچستان اور کراچی سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں ہر طرح کی دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا ۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملکی امن وسلامتی کو درپیش کسی بھی بیرونی خطرے سے ریاستی طاقت سے نمٹا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…