جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میں نے یہ کام کرنا ہے اسلئے پی ایس ایل نہیں کھیل سکتا انگلش کرکٹر معین علی نے انکار کی وجہ کیابتائی؟

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن سے دست بردار ہوگئے ہیں۔پی ایس ایل کے متبادل کھلاڑیوں کے لیے گزشتہ روز لاہور میں منعقدہ ڈرافٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستانی نژاد انگلش آل راؤنڈر کو ویسٹ انڈین کپتان کارلوس بریتھویٹ کے متبادل کے طورپر حاصل کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق معین علی خاندانی

مصروفیات کے باعث لیگ سے دست بردار ہوگئے ہیں۔
معین علی مکہ میں عمرہ ادا کریں گے جہاں ان کے اہلخانہ پہلے سے موجود ہیں۔انہوں نے اپنا پہلا عمرہ 2009 میں ادا کیا اور اگلے ہی سیزن میں ووسٹرشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور اس کامیابی کی وجہ عمرے کو قرار دیا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے معین علی کی جگہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار آل راؤنڈر بریڈ ہوج کو شامل کرلیا ہے۔یاد رہے کہ بریڈ ہوج نے گزشتہ برس پشاورزلمی کی نمائندگی کی تھی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔270 ٹی ٹوئنٹی میچوں کا تجربہ رکھنے والے بریڈ ہوج، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے لیے ایک بہترین اضافہ ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بنگلہ دیش کے تجربہ کار بلے باز تمیم اقبال اپنی قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل کو مکمل نہیں کرپائیں گے۔تمیم اقبال جیسے ہی بنگلہ دیش ٹیم کی نمائندگی کے لیے چلے جائیں گے تو پشاورزلمی اپنی ٹیم میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر سمت پٹیل کو شامل کرے گی۔واضح رہے کہ عالمی سطح پر ٹیم کے ساتھ مصروفیات، انجریز اور دیگر وجوہات کی بنا پر کم و بیش دس کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت سے معذرت کر لی تھی جس کے باعث ٹیموں کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب ممکن بنانے کی غرض سے باقاعدہ ڈرافٹ کا انعقاد کرنا پڑا تھا۔گزشتہ روز ہونے والے ڈرافٹ میں معین علی، رلی روسو اور جیسن رائے جیسے کئی نامور کھلاڑی لیگ کا حصہ بن گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…