اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

باہر جانے کے خواہشمندوں کیلئے زبردست خوشخبری ۔۔ دنیا کے و ہ 26 ممالک جہاں پاکستانی بغیر ویزہ کے جا سکتے ہیں 

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گو کہ ہینلی اینڈ پارٹنرز ویزہ رسٹریکشن انڈیکس نے پاکستانی پاسپورٹ کو سفر کرنے کے لیے دنیا کا دوسرا بد ترین پاسپورٹ قرار دیا ہے ۔ پاکستانی پاسپورٹ 29 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا دوسرا بدترین پاسپورٹ جبکہ افغانستان کا پاسپورٹ 25 پوائنٹس کے بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ہینلی اینڈ پارٹنرز ویزہ رسٹریکشن انڈیکس نے 104 ممالک کی فہرست میں پاکستان کو 103 نمبر پر رکھا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستانیوں کو دوسرے ممالک میں سفر کرنے کے لیے سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور متعدد بار شک اور شبہات کی بنا پر پاکستانی ویزہ مسترد بھی کر دیا جاتا ہے ۔ جبکہ اس انڈیکس کے مطابق جرمنی کو دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے تاہم پاکستانی پاسپورٹ کے مزے کیا کیا ہیں ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔۔پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی اپنے پاسپورٹ پربغیر ویزہ کے 26 ممالک کا سفر کا سکتے ہیں۔ان ممالک کے نام درج ذیل ہیں۔
1. کمبوڈیا
2. کیپ ورڈی
3. جزائر القمر(Comoros)
4. جبوتی
5. ڈومینیکا
6. گنی بساؤ
7. ہیٹی
8. کینیا
9. مڈغاسکر
10. مالدیپ
11. موریطانیہ
12. مائیکرونیشیا
13. موزمبیق
14. نیپال
15. نکاراگوا
16. پلاؤ
17. سامووا
18. سیچیلیس (Seychelles)
19. سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز (St. Vincent and the Grenadines)
20. تنزانیا
21. مشرقی تیمور
22. ٹوگو
23. ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو (Trinidad and Tobago)
24. تووالو(Tuvalu)
25. یوگنڈا
26. وانواتو(Vanuatu)

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…