جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کے سب سے بڑے فلمی میلے کے لیے 4 پاکستانی فنکار نامزد

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سب سے بڑی فلمی میلے میں چارپاکستانی فنکاروں کومختلف ایوارڈزدینےکےلئے نامزدکیاگیاہے جوکہ اس میلے میں ایک نیاریکارڈہے ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈز فلم فئیر کے لئے ایوارڈز کی مکمل نامزدگیاں جاری کردی گئی ہیں

بھارت کے اس فلمی میلے میں پاکستانی اداکار فواد خان کو فلم ‘کپور اینڈ سنز’ میں بہترین معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رشی کپور ہیں جو بطور معاون اداکار سٹار سکرین ایوارڈ اور سٹار ڈسٹ ایوارڈ کے اعزازات حاصل کرچکے ہیں جبکہ فواد خان کو گذشتہ سال فلم ‘خوبصورت’ کے لیے ‘بیسٹ میل ڈبیو’ کا ایوارڈ مل چکا ہے۔اسی طرح پاکستانی گلوکارعاطف اسلم فلم رستم کے گیت کی وجہ سے مقابلے میں شامل کئے گئے ہیں اورراحت فتح علی خان کوسلمان خان کی فلم سلطان کے گیت کی وجہ سے نامزدکیاگیاہے۔رگلوکاری قرۃ العین کوفلم پنک کے گیت کی وجہ سے اس فلمی میلے میں ایوارڈسے نوازاجائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی انتہاپسندوں کی دھمکیوں اورپاک بھارت کشید ہ تعلقات کی وجہ سے سٹار سکرین ایوارڈ اور سٹار ڈسٹ ایوارڈ ز کی تقریب میں کسی بھی پاکستانی فنکارکوشامل نہیں کیاگیاتھا۔
705732-rahatatiffawad-1484044878-499-640x480

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…